الدرس السادس والسبعون
قواعد ِترکیب (1)
خیال رہے کہ اِعراب(لفظًا، تقدیرًا یا مَحلًّا) صِرْف اِسْم، فعل یاجملے کا ہوتاہے، کسی حَرْف کاکوئی اِعراب نہیں ہوتا۔
.1پہلااسم بظاہرنکرہ ہواور دوسرا معرفہ ہویا ضمیر متصل ہو تو پہلا مضاف اوردوسرا مضاف اِلیہ بنتاہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی نَعْمَائِہٖ، وَالصَلَاۃُ عَلٰی سَیِّدِ الْأَنْبِیَاءِ۔ اورمضاف کی صفت مضاف اِلیہ کے بعد آتی ہے: وَعَلٰی آلِہٖ الْمُجْتَبٰی۔
.2 دو اسم تعریف، تنکیراوراعراب وغیرہ میں برابر ہوں یا نکرہ اسم کے بعدجملہ آجائے تو پہلااسم موصوف اور دوسرااسم یا جملہ صفت بنتاہے: بِسْمِ اللہِ الرَحْمٰنِ الرَحِیْمِ، اَلنَوْعُ الْأَوَّلُ حُرُوْفٌ تَجُرُّ الْاِسْمَ وَتُسَمّٰی حُرُوْفًا جَارَّۃً۔
.3معرفہ کے بعد نکرہ یاجملہ فعلیہ یاجملہ اسمیہ ہوتومعرفہ مبتدا اوربعد کا لفظ خبر بنتا ہے: زَیْدٌ مُنْطَلِقٌ، ہِيَ تَدْخُلُ عَلَی الْمُبْتَدَأِ وَالْخَبَرِ، کَأَنَّ ہِيَ لِلتَشْبِیْہِ۔
.4ضمیر منفصل مبتدا ، خبریا مفعول بنتی ہے: ہِيَ لِلتَمَنِّيْ، زَیْدٌ ہُوَ، اِیَّاکَ نَعْبُدُ۔ اور ضمیر متصل فاعل، نائب الفاعل ،مفعول ، مجرور بحرف جر ، مضاف الیہ اورفعل ناقص یا حرف مشبہ بالفعل کا اسم بنتی ہے: اَللّٰہُمَّ ارْحَمْنَا بِجَاہِ حَبِیْبِکَ۔
.5اسم اشارہ کے بعد معرف باللام اسم ہوتووہ صفت،بدل یا خبر بنتاہے، نکرہ یا مضاف ہو تووہ خبر بنتا ہے: ہٰذَا الْقَلَمُ، ہٰذِہٖ قِطَّۃٌ، ھٰذَا کِتَابُکُمْ۔مرکب اِضافی کے بعداسم اشارہ ہو تواسم اشارہ مضاف کی صفت بنتاہے: کِتَابُکُمْ ھٰذَا۔