Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
78 - 107
الدرس الرابع والسبعون
 جملوں  کا اعراب
	جو جملہ مفرد کی تاویل میں   ہو وہ محلًّامرفوع، منصوب یا مجرور ہوگااور جو جملہ مفرد کی تاویل میں  نہ ہواس کا کوئی اعراب نہیں  ہوگا۔ (ضح:۴۵۱)
محلا مرفوع:
	وہ جملہ جومبتدا، حرف مشبہ بالفعل ، لائے نفی جنس کی خبر یا کسی مرفوع اسم کی صفت واقع ہو: اَلْعِلْمُ یَرْفَعُ قَدْرَ صَاحِبِہٖ، اِنَّ الْفَضِیْلَۃَ تُحَبُّ، جَاءَ رَجُلٌ یَسْعٰی۔ 
محلا منصوب:
	وہ جملہ جو فعل ناقص،فعل مقاربہ ، مَا یالَا مشابہ بلیس کی خبر ، حال، مفعول بہ یا کسی منصوب اسم کی صفت واقع ہو: اَنۡفُسَہُمْ کَانُوۡا یَظْلِمُوۡنَ،قَالَ اِنِّیۡ عَبْدُ اللہِ۔
محلا مجرور:
	وہ جملہ جومضاف الیہ یا کسی مجرور اسم کی صفت واقع ہو:یَوْمُ یَنۡفَعُ الصّٰدِقِیۡنَ صِدْقُہُمْ، طُوْبٰی لِرَجُلٍ أَتَمَّ عَمَلَہٗ۔ (ضح:۴۵۲)
محلا مجزوم:
	وہ جملہ جوشرط جازم کا جواب ہو :وَمَنۡ یُّضْلِلِ اللہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ہَادٍ۔
تنبیہ:  جو جملہ جملے کاتابع ہو اس کا حکم متبوع کے مطابق ہوگا: مُحَمَّدٌ یَقْرَأُ وَیَکْتُبُ، کَانَ الشَمْسُ تَبْدُوْ وَتَخْفٰی، ذٰلِکَ یَوْمُ یُحَاسَبُ النَفْسُ وَتُجْزٰی۔
	درج بالا تفصیل سے معلوم ہوا کہ سات قسم کے جملوں  کا اعراب ہوتا ہے: خبر،