Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
77 - 107
تمرین (1)
	س:.1تضمین کسے کہتے ہیں ؟ س:.2تضمین سے کیا فائدہ حاصل ہوتاہے ؟  س:.3جس میں  تضمین کی گئی ہو اس کا کیا حکم ہے وضاحت کے ساتھ بیان کیجیے۔
تمرین (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1 أَنْبَأَ، أَخْبَرَ متعدی       بسہ مفعول ہیں  ۔  .2تضمین کی وجہ سے فعل لازم ٗمتعدی اور فعل متعدی ٗلازم بن جاتاہے۔
تمرین  (3)
	صلات وغیرہ میں  غور کرتے ہوئے بتائیے کہ درج ذیل افعال میں  کون کونسے معانی کی تضمین ہے ۔(تضمین کی شناخت صلات وغیرہ کے ذریعے ہی ہوتی ہے)
	۱۔الَّذِیۡنَ یُؤْمِنُوۡنَ بِالْغَیۡبِ ۱ ؎  ۔  ۲۔بَنَیْتُ الدَارَ مَسْجِدًا  ۲ ؎  ۔   ۳۔وَ اِذَا خَلَا بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ  ۳ ؎  ۔ ۴۔وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ عَنْ عِبَادِہٖ ۴ ؎  ۔ ۵۔وَقَفَّیۡنَا عَلٰۤی اٰثٰرِہِمۡ بِعِیۡسَی ابْنِ مَرْیَمَ ۵؎  ۔ ۶۔ اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیۡنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوۡنَ ۶ ؎  ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
   ۱ ؎   ایمان بمعنی تصدیق بلا واسطہ متعدی ہے ، اعتراف کا صلہ باء آتا ہے۔    ۲ ؎  بناء معتدی بیک مفعول ہے، تصییر متعدی بدومفعول ہوتاہے۔    ۳ ؎  خلا باء کے ساتھ متعدی ہوتاہے ارتیاح کا صلہ الی آتاہے۔   ۴؎ قبول کا صلہ باء آتا ہے جبکہ عن عفو وغیرہ کا صلہ ہے۔     ۵ ؎ مجیئۃ علی آثار کا صلہ علی آتاہے۔    ۶؎   ایمان بمعنی تصدیق بلاواسطہ متعدی ہے، لام اتباع ،تواضع اور خضوع کا صلہ ہے۔