حال، مفعول بہ(۳۳)،مضاف الیہ،جواب شرط جازم،صفت، اعرابی جملے کاتابع۔
جن جملوں کا کوئی اعراب نہیں ہوتا ان کی نو(9) قسمیں ہیں :
۱۔اِبتِدائِیّہ (وہ جملہ جو ابتدائے کلام میں ہو) : اَللہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ۔ ۲۔اِستِئنافِیّہ (وہ جملہ جس کا ماقبل سے کوئی اعرابی تعلق نہ ہو) :خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرْضَ بِالْحَقِّ ؕ تَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ۔
۳۔تَعلیْلِیّہ (وہ جملہ جوما قبل کی علت یا سبب بیان کرے) : وَصَلِّ عَلَیۡہِمْ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمْ۔
۴۔اِعتِراضِیّہیا مُعْترِضَہ (وہ جملہ جودومتلازم چیزوں (۳۴)کے مابین آجائے) :فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا وَلَنۡ تَفْعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ۔
۵۔تفْسِیرِیّہ (وہ جملہ جو ماقبل کی تفسیر واقع ہو): اِنْقَطَعَ رِزْقُہٗ أَيْ مَاتَ۔
۶۔صِلَہ : قَدْ اَفْلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی،نَخْشٰۤی اَنۡ تُصِیۡبَنَا دَآئِرَۃٌ۔
۷۔جواب قسم: وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیۡنَ۔
۸۔جواب شرط غیر جازم: لَوْلَا الصَحَابَۃُ لَضَلَلْنَا۔
۹۔تابع(ایسے جملے کا جس کا کوئی محل اعراب نہ ہو): جَآءَ الْحَقُّ وَ زَہَقَ الْبٰطِلُ۔(جد:۳/۲۸۷)
٭٭٭٭٭٭٭
تمرین (1)
س:.1کس طرح کا جملہ محلًّا مرفوع، منصوب وغیرہ ہوتاہے اور یہ کتنے اور کون کونسے جملے ہیں۔ س:.2کتنے اور کون کونسے جملوں کا کوئی اعراب نہیں ہوتا ہے ؟