تمرین (1)
س:.1کن وجوہ سے کسی مبنی پر کوئی حرکت آتی ہے؟ س:.2مبنی پرفتح آنے کی کیا کیاوجہیں ہوسکتی ہیں ؟ س:.3مبنی پرکسر کن وجوہات کی بناء پر آتا ہے۔ س:.4 مبنی پر ضم آنے کے کیا کیا اسباب ہوسکتے ہیں ؟
تمرین (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1تخلص من اجتماع الساکنین میں اصل فتح ہے۔ .2کسر فوات اعراب کی تلافی کرتا ہے۔ .3کسی مبنی میں تحرک یا حرکت خاصہ کی ایک سے زائد وجہ نہیں پائی جاسکتی۔.4ضم اخف الحرکات اور فتح اقوی الحرکات ہوتاہے۔
تمرین (3)
معرب کلمات کا اعراب اور وجہ اعراب بتائیے نیز مبنی کلمات میں جن کا آخر متحرک ہے ان پر حرکت آنے اور حرکت خاصہ آنے کی وجہ بیان فرمائیے۔
۱۔اِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِیَّاتِ وَاِنَّمَا لِکُلِّ امْرِیئٍ مَا نَوٰی فَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہٗ اِلَی اللہِ وَرَسُوْلِہٖ فَہِجْرَتُہٗ اِلَی اللہِ وَرَسُوْلِہٖ وَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہٗ اِلَی دُنْیَا یُصِیْبُہَا أَوِ امْرَأَۃٍ یَنْکِحُہَا فَہِجْرَتُہٗ اِلٰی مَا ہَاجَرَ اِلَیْہِ۔ ۲۔اِتَّبِعُوا الْعُلَمَاءَ فَاِنَّہُمْ سُرُجُ الدُنْیَا وَمَصَابِیْحُ الْآخِرَۃِ۔ ۳۔أَبُوْ بَکْرٍ وَعُمَرُ سَیِّدَا کُہُوْلِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ مِنَ الْأَوَّلِیْنَ وَالْآخِرِیْنَ اِلَّا النَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ۔ ۴۔اِتَّقُوا اللہَ وَصَلُّوْا خَمْسَکُمْ وَصُوْمُوْا شَہْرَکُمْ وَأَدُّوْا زَکَاۃَ أَمْوَالِکُمْ طَیِّبَۃً بِہَا أَنْفُسُکُمْ وَأَطِیْعُوْا ذَا أَمْرِکُمْ تَدْخُلُوْا جَنَّۃَ رَبِّکُمْ۔