الدرس الحادي والسبعون
مبنی کلمات کا سکون وتحرک(۲۹)
مبنی میں اصل سکون ہے لہذااس کے متحرک ہونے اور اس پرحرکتِ خاصہ (ضمہ،فتحہ یاکسرہ) آنے کی وجہ ہونا ضروری ہے۔یہاں انہی وجوہ کاذکر کیاجاتا ہے؛ تاکہ معرب اور مبنی دونوں کے اَواخر ٗبصیرت کے ساتھ معلوم ہوں۔
مبنی کو حرکت دینے کی وجوہات:
.1اجتماع ساکنین سے خلاصی کے لیے : أَیْنَ، ہٰؤُلَاءِ، حَیْثُ۔
.2ابتدا بالساکن سے بچت کے لیے : وَ، سَ، کَِ، تَِ وغیرہ۔
.3بناء کے عارضی ہونے کی بناء پر: أَحَدَ عَشَرَ، لَا رَجُلَ قَائِمٌ، یَا زَیْدُ۔
.4معرب کے مشابہ ہونے کی وجہ سے : ضَرَبَ۔(یہ حال، صفت اور خبر واقع ہونے میں مضارع کے مشابہ ہے)
.5آخرکے اصل ہونے پر دلالت کے لیے : ہُوَ، ہِيَ۔ (خض: ۱/۶۶)
مبنی کو فتح دینے کی وجوہات:
.1فتح کے اخف الحرکات ہونے کی وجہ سے : وَ، أَیْنَ۔
.2آخرکا ما قبل الف ہونے کی وجہ سے : أَیَّانَ۔
.3دوحرفوں میں فرق کرنے کے لیے: یَا لَلْأَمِیْرِ لِلْفَقِیْرِ، لَزَیْدٌ مَالِکٌ، لِزَیْدٍ عَبْدٌ۔
.4آخر کو ماقبل حرف کاتابع کرنے کے لیے: کَیْفَ۔ (خض: ۱/۶۶)