Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
69 - 107
تمرین  (1)
	س:.1تصغیر، یائے تصغیر، مصغر اور تصغیرِترخیم کسے کہتے ہیں ؟ س:.2تصغیر کے شرائط ومقاصد بیان کیجیے؟ س:.3تصغیر کے کتنے اور کون کونسے اوزان ہیں ؟  س:.3دوسراحرف کسی اور حرف سے بدل کر آیا ہو تو اس کی تصغیر کا کیا قاعدہ ہے؟ 
تمرین  (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔  .1تصغیر میں مؤنث سماعی کی ۃظاہر ہو جا تی ہے۔  .2تیسرا یا چوتھا حرف واؤ ہو توتصغیر میں  اسے یاء سے بدل کر ادغام کر دیں گے۔ .3تصغیر ہمیشہ قاعدے کے مطابق ہوتی ہے۔ .4یائے تصغیر کا مابعد حرف ہمیشہ مکسور ہوگا۔
تمرین  (3)
قواعد کا خیال رکھتے ہوئے درج ذیل اسماء سے اسمائے مصغرہ بنائیے۔
	۱۔مَکْتَبٌ۔   ۲۔وَلَدٌ۔   ۳۔ظُلْمَۃٌ۔   ۴۔صُغْرٰی۔  ۵۔حَمْرَائُ۔   ۶۔أَنْہَارٌ۔ ۷۔عِرْفَانُ۔  ۸۔سَکْرَانُ۔  ۹۔زَیْنَبُ۔  ۱۰۔مِفْتَاحٌ۔   ۱۱۔مَکْتُوْبٌ۔   ۱۲۔طَيٌّ۔ ۱۳۔فَرَزْدَقٌ۔   ۱۴۔عَبْدُ الرَبِّ۔  ۱۵۔قِیْمَۃٌ۔  ۱۶۔مُوْقِنٌ۔  ۱۷۔شَفَۃٌ۔   ۱۸۔آمَالٌ۔   ۱۹۔سَامِعٌ۔  ۲۰۔مِیْزَانٌ۔  ۲۱۔دِیْوَانٌ۔  ۲۲۔شِمَالٌ۔  ۲۳۔قَدُوْمٌ۔  ۲۴۔أُذُنٌ۔   ۲۵۔أَخٌ۔  ۲۶۔بِنْتٌ۔  ۲۷۔قِنْدِیْلٌ۔  ۲۸۔ہِنْدٌ۔  ۲۹۔حَضْرَ مَوْتُ۔  ۳۰۔أَزْہَرُ۔
عربی کا محاورہ ہے: ’’مات حتف انفہ‘‘ اہل زبان اس کا مجازی معنی سمجھتے ہیں، یعنی بغیر کسی ظاہری سبب یا مرض کے اس کا انتقال ہوگیا (طبعی موت مرگیا)، لیکن اگر اس کا لفظی ترجمہ کردیں تو یہ ہوگا کہ وہ اپنی ناک کی موت مرگیا، یہ اردو میں بالکل بے معنی ہے۔  (عربی محاورات، ص۶۴)