Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
7 - 107
اصوات: جس لفظ سے حیوان وغیرہ کو خطاب کیاجائے یاکوئی آواز نقل کی جائے اُسے صوت کہتے ہیں (۳): ہَلَا، عَدَسْ(گھوڑے اور خچرکے زجر کے لیے) نِخْ(اونٹ  کو بٹھانے کے لیے)  سَأْ(گدھے کو پانی پلانے یا اسے ہانکنے کے لیے)  کَخْ (بچے کے زجر کے لیے)  قَبْ(تلوار کے گرنے کی آواز)  وَیْہِ(میت پر چلانے کی آواز)
تمرین  (1)
	س:.1اسم فعل کسے کہتے ہیں اوریہ کیا عمل کرتاہے ؟  س:.2اسم فعل سماعی ہے یا قیاسی؟  س:.3اسم فعل منقول، معدول اور مرتجل کسے کہتے ہیں  ؟ 
تمرین  (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1اسم فعل کو واحدیا مخاطب کے مطابق لانا دونوں  جائز ہیں۔ .2اسم فعل صرف اپنے فاعل کو رفع دیتا ہے۔.3اسمائے افعال سماعی ہوتے ہیں۔ 
تمرین  (3)
معنی پر غور کرتے ہوئے اسم فعل اور اس کی قسم کی نشاندہی فرمائیے۔
	۱۔ہَیْہَاتَ الْیَأْسُ۔  ۲۔ہَآؤُمُ اقْرَءُوۡا کِتٰبِیَہۡ۔   ۳۔وَ الْقَآئِلِیۡنَ لِاِخْوٰنِہِمْ ہَلُمَّ اِلَیۡنَا۔  ۴۔ فَلَا تَقُلۡ لَّہُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنْہَرْہُمَا۔   ۵۔وَیۡکَاَنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوۡنَ۔   ۶۔حَيَّ عَلَی الْفَلاحِ۔   ۷۔شَتَّانَ بَکْرٌ وَخَالِدٌ۔۸۔وَقَالَتْ ہَیۡتَ لَکَ۔   ۹۔ اُفٍّ لَّکُمْ وَلِمَا تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ۔   ۱۰۔قُلْ ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ۔   ۱۱۔سَرْعَانَ الْبَاصُّ۔   ۱۲۔ قُلْ ہَلُمَّ شُہَدَآءَکُمُ۔    ۱۳۔قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّکُمْ عَلَیۡکُمْ۔   ۱۴۔ وَالَّذِیۡ قَالَ لِوٰلِدَیۡہِ اُفٍّ لَّکُمَاۤ ۔   ۱۵۔اِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِکَ وَالْاِمَامُ یَخْطُبُ صَہْ فَقَدْ لَغَوْتَ۔