Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
59 - 107
بعد واقع ہو: إِنَّمَا نَصَرَ خَالِدٌ ضَعِیْفًا۔
اورچار صورتوں  میں مفعول کو مقدم اورفاعل کو مؤخرکرناواجب ہے:
	۱۔فاعل کے ساتھ مفعول کی ضمیر متصل ہو: أَعَانَ زَیْدًا ابْنُہٗ۔ ۲۔فاعل إِلَّا کے بعد واقع ہو : مَا اٰتَی فَقِیْرًا إِلَّا بَکْرٌ۔ ۳۔فاعل معنی إِلَّا کے بعد واقع ہو: إِنَّمَا رَاٰی وَلَدًا خَالِدٌ۔ ۴۔جب مفعول ضمیر متصل اور فاعل اسم ظاہر ہو: عَلَّمَہٗ الْأُسْتَاذُ۔
٭٭٭٭٭٭٭
تمرین  (1)
	س:.1کن صورتوں  میں  مبتدا کو خبرسے مقدم لانا اور کن صورتوں  میں  مؤخر لانا واجب ہے ؟ س: .2کب فاعل کو مقدم اورکب اسے مؤخر لانا واجب ہے ؟ 
تمرین  (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1مفعول بہ ضمیر متصل ہو تو اسے مقدم لاناضروری ہے ۔
تمرین  (3)
(الف)درج ذیل جملوں  میں  مبتدا، خبر،فاعل اور مفعول الگ الگ کیجیے۔
	۱۔بَنُوْنَا بَنُوْ أَبْنَائِنَا۔  ۲۔ضَرَبَتْ مُوْسٰی حُبْلٰی۔  ۳۔أَبُوْ حَنِیْفَۃَ أَبُوْ یُوْسُفَ۔  ۴۔أَکَلَ الْکُمَّثْرٰی یَحْیٰی۔ ۵۔لُعَابُ الْأَفَاعِيْ لُعَابُہٗ۔ ۶۔أَکْرَمَ مُوْسٰی عِیْسٰی۔
(ب)درج ذیل جملوں  میں  غلطی کی نشاندہی فرما ئیے۔
	۱۔زَیْدٌ أَیْنَ؟    ۲۔رَجُلٌ عَلَی السَقْفِ۔   ۳۔نَصَرَ غُلَامُہٗ زَیْدًا۔   ۴۔مِثْلُہَا زُبْدًا عَلَی التَمْرَۃِ۔  ۵۔أَنَّکَ فَقِیْرٌ فِيْ ظَنِّيْ۔   ۶۔بِیَدِکَ مَا؟    ۷۔رَاٰی زَیْدٌ إِیَّاکَ؟  ۸۔اَلرُجُوْعُ مَتٰی؟    ۹۔أَنَّکَ مُنْطَلِقٌ عِنْدِيْ۔