Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
57 - 107
تمرین  (1)
	س:.1مبتدا کی قسم ثانی کسے کہتے ہیں ؟ س: .2صیغہ صفت واحد اور اسم ظاہر جمع ہو تو کیا حکم ہے ؟ س: .3صیغہ صفت اور اسم ظاہر دونوں تثنیہ یا جمع ہوں  تو کیا حکم ہے؟  س:.4صیغہ صفت جمع اور اسم ظاہر واحد ہو تو کیا حکم ہے؟
تمرین  (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1جوصیغہ صفت اسم ظاہر کو رفع دے وہ بھی مبتدا ہوتا ہے۔ .2صفت کا صیغہ جس اسم ظاہر کو رفع دیتاہے وہ اس کا فاعل ہوتاہے۔  .3صفت کا صیغہ جہا ں  بھی ہوگا مبتدا یا خبر ہی بنے گا۔ 
تمرین  (3)
(الف)درج ذیل جملوں  میں  مبتدا اور خبر الگ الگ کیجیے۔
	۱۔أَ مُسَافِرٌ أَخَوَاکَ۔  ۲۔مَا صَائِمَانِ الوَلَدَانِ۔   ۳۔اَرَاغِبٌ اَنۡتَ عَنْ اٰلِہَتِیۡ یٰۤـاِبْرٰہِیۡمُ۔  ۴۔مَا مَحْرُوْمٌ مُخْلِصُونَ۔   ۵۔ہَلْ جَالِسُوْنَ مُسْلِمُوْنَ۔   ۶۔أَ حَسَنٌ غُلَامٌ۔  ۷۔أَ مَعْصُوْمٌ الْأَنْبِیَاءُ عَنِ الْمَعَاصِيْ۔
(ب)درج ذیل جملوں  میں  غلطی کی نشاندہی فرما ئیے۔
	۱۔کَرِیْمٌ أَبَوَاکَ۔    ۲۔أَ قَائِمَانِ رَجُلٌ۔    ۳۔مَا نَاصِرِیْنَ أَعْدَائُکَ۔   ۴۔ہَلْ صَائِمٌ أَحَدًا۔    ۵۔مَا ذَاہِبُوْنَ وَلَدٌ۔   ۶۔مُغْلَقٌ أَبْوَابٌ۔