Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
5 - 107
	.5کَأَیِّنْسے عدد کثیر کے متعلق خبر دی جاتی ہے، اس کی تمییز مفرد اورمِنْ کی وجہ سے مجرور ہوتی ہے:کَاَیِّنۡ مِّنۡ دَآبَّۃٍ لَّا تَحْمِلُ رِزْقَہَا ۔
	.6کَیْتَ، ذَیْتَ یہ دونوں تکرار کے ساتھ آتے ہیں  ان کی تمییزمفرد اور منصوب  ہوتی ہے : قُلْتُ کَیْتَ وَکَیْتَ حَدِیْثًا، فَعَلْتُ ذَیْتَ ذَیْتَ أَمْرًا۔
٭٭٭٭٭٭
تمرین  (1)
	س:.1اسم کنایہ کسے کہتے ہیں  اور یہ کتنے اور کونسے ہیں ؟ س:.2کَمْ استفہامیہ اور خبریہ کسے کہتے ہیں  ؟ س:.3کَذَا، کَأَیِّنْ، کَیْتَ اورذَیْتَ کی تمییز کس طرح آتی ہے؟ س:.4کَمْ استفہامیہ اور کَمْ  خبریہ کی تمییز کس طرح آتی ہے؟
تمرین  (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1کَمْ اِستِفہامِیّہ کی تمییز ہمیشہ مفرد اور منصوب ہوتی ہے۔   .2کَمْ خَبَرِیّہ کی تمییز ہمیشہ جمع اور مجرور ہوتی ہے ۔
تمرین  (3)
اسمائے کنایہ پہچانیں  اور(اِفراد ،جمع اوراِعراب کے لحاظ سے)   تمییزکا حکم بتائیے۔
	۱۔وَکَاَیِّنۡ مِّنۡ اٰیَۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ۔   ۲۔عِنْدِيْ کَذَا وَکَذَا کِتَابًا۔  ۳۔رَأْيَ کَمْ رَجُلٍ أَخَذْتَ۔   ۴۔جَائَ کَذَا وَکَذَا رَجُلًا۔  ۵۔کَمْ مِیْلًا سِرْتَ۔   ۶۔کَمْ اٰتَیۡنٰہُمۡ مِّنْ اٰیَۃٍۭبَیِّنَۃٍ۔  ۷۔اَلْمُسَافِرُوْنَ کَذَا وَکَذَا رَجُلًا۔  ۸۔کَمْ عَالِمًا زُرْتَ۔   ۹۔قُلْتُ کَیْتَ وَکَیْتَ حَدِیْثًا۔   ۱۰۔دِیْوَانَ کَمْ شَاعِرٍ قَرَأْتَ۔  ۱۱۔خُطْبَۃَ کَمْ خَطِیْبٍ سَمِعْتُ وَوَعَیْتُ۔  ۱۲۔کَاَیِّنۡ مِّنۡ نَّبِىٍّ قٰتَلَۙ مَعَہٗ رِبِّیُّوۡنَ کَثِیۡرٌ۔