تمرین (1)
س:.1اسمِ عدد اور معدودکسے کہتے ہیں ؟
س:.2اَسمائے عدد کے استِعمال کا مکمل طریقہ بیان فرمائیے۔
س:.3معدودکے استِعمال کا پوراطریقہ بیان کیجیے۔
س:.4کونسے اسمائے عددمبنی ہوتے ہیں اور کونسے معرب ؟
تمرین (2)
غلطی کی نشاندہی فرمائیے:
.1معدود ہمیشہ منصوب ہوتاہے۔
.2گیارہ سے ننانوے تک تمام اسمائے عدد مبنی ہوتے ہیں۔
.3اسم عدد ہمیشہ مرفوع ہوتاہے۔
.4اسم عددتذکیر وتانیث میں ہمیشہ معدود کے مطابق ہوتاہے۔
تمرین (3)
(الف)درج ذیل جملوں میں اَغلاط کی نشاندہی کیجیے۔
۱۔بِعْتُ ثَلاثُ کِتَابٍ۔ ۲۔فِي الْجَامِعَۃِ عِشْرِیْنَ طَلَبَۃٌ۔ ۳۔اِشْتَریْتُ اِثْنَا عَشَرَ شَاۃٌ۔ ۴۔کَانَ فِي الْبُسْتَانِ عِشْرِیْنَ شَجَرٍ۔ ۵۔اِنَّ فِي الْقِطَارِ أَحَدٌ وَتِسْعُوْنَ نَمْلَۃٌ۔ ۶۔فِي الدَارِ تِسْعَۃَ غُرْفَۃً۔ ۷۔ہٰذِہٖ أَرْبَعٌ وَسِتُّوْنَ أَحَادِیْثُ۔
(ب)درج بالااحکام کا خیال رکھتے ہوئے درج ذیل جملوں کی عربی بنائیں۔
۱۔سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں۔ ۲۔تمہارا معبودایک معبودہے۔ ۳۔قرآن میں تیس پارے ہیں۔ ۴۔اسلام کی بنیادپانچ چیزوں پر ہے۔ ۵۔میں نے خلاصۃ النحو کے اکتالیس سبق پڑھ لیے۔ ۶۔کتاب میں دو سو صفحات ہیں۔ ۷۔گھر میں دو مرد ہیں۔ ۸۔خالد کے پاس تیرہ کاپیاں ہیں۔ ۹۔قرآن کریم تیئیس سال میں نازل ہوا۔