تمرین (1)
س:.1افعال مدح وذم کن افعال کو کہتے ہیں ؟ س: .2ان افعال کا فاعل کس کس طرح سے آتاہے؟ س: .3ان افعال کافاعل ضمیر مستتِر ہو تو فعل کے بعد کیا چیز آتی ہے ؟ س:.4مخصوص کس طرح کا اسم ہوگا اور کن چیزوں میں فاعل کے مطابق ہوگا؟ س: .5ان افعال کے فاعل کی تمییز کس کے مطابق ہوتی ہے؟
تمرین (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1جن ا فعال سے تعریف یا مذمت کی جائے انہیں افعال مدح وذم کہتے ہیں۔ .2لَاحَبَّذَا فعل مدح ہے۔ .3افعالِ مدح وذم کا فاعل ہمیشہ معرف باللام ہوتاہے۔ .4مخصوص ‘ ہمیشہ فاعل کے مطابق اورمنصوب ہوتاہے۔
تمرین (3)
(الف)افعال مدح وذم نیز اُن کے فاعل اور مخصوص کی شناخت فرما ئیے۔
۱۔لَاحَبَّذَا الْعَدَاوَۃُ۔ ۲۔نِعْمَ الرَجُلُ رَجُلٌ یُحَاسِبُ نَفْسَہٗ۔ ۳۔اَلتَقْوٰی نِعْمَ الزَادُ۔ ۴۔بِئْسَ رِجَالًا الْکَاذِبُوْنَ۔ ۵۔حَبَّذَا الصَبْرُ۔ ۶۔بِئْسَ طَالِبُ الْمَجْدِ الْکَسُوْلُ۔ ۷۔نِعْمَ سَلَاحًا الدُعَاءُ۔ ۸۔سَاءَ مَا الْغِیْبَۃُ۔
(ب)درج ذیل جملوں میں غلطی کی نشاندہی فرما ئیے۔
۱۔نِعْمَ الْعَالِمُ۔ ۲۔سَاءَ رَجُلٌ الْبَخِیْلُ۔ ۳۔نِعْمَ رَجُلًا الصَادِقَانِ۔ ۴۔نِعْمَ الْوَصْفُ حِلْمٌ۔ ۵۔بِئْسَ الْخُلُقُ الْکِذْبُ وَالْخِیَانَۃُ۔ ۶۔لَاحَبَّذَا سَارِقٌ۔ ۷۔نِعْمَ الْعَالِمُ ھِنْدٌ۔ ۸۔حَبَّذَانِ زَیْدٌ وَبَکْرٌ۔ ۹۔اَلْمُجْتَہِدُ حَبَّذَا۔