Brailvi Books

خُلَاصَۃُ النَّحْو
27 - 107
الدرس الثاني والخمسون
اَفعالِ مُقارَبہ کا بیان
	وہ افعال جو خبر کا قرب یا امید یا شروع ہونا ظاہرکریں ، ان کی تین اقسام ہیں :
اَفعالِ مقاربہ:  جو افعال یہ ظاہر کریں  کہ خبر کا حصول قریب ہے : کَادَ الشِتَاءُ یَنْقَضِيْ۔  یہ تین افعال ہیں  :  کَادَ، کَرَبَا ور أَوْشَکَ۔(ض:۴/۲۲۰، ضح: ۱۹۴)
اَفعالِ رَجا:  جوافعال یہ ظاہر کریں کہ خبرکے حصول کی امیدہے: عَسٰی زَیْدٌ أَنْ یَجِيْئَ۔ یہ بھی تین ہیں : عَسٰی، حَرٰیاوراِخْلَوْلَقَ۔( ض:۴/۲۱۲، ضح: ۱۹۴)
اَفعالِ شُروع:  جو اَفعال یہ ظاہر کریں  کہ خبر کی ابتِداہو چکی ہے: قَامَ الْمَطَرُ یَنْزِلُ۔اَفعالِ شروع یہ ہیں : اَنْشَأَ، طَفِقَ، أَخَذَ، جَعَلَ وغیرہ۔( ضح:۱۹۴)
قواعد وفوائد:
	.1یہ تمام اَفعال ‘ اَفعالِ ناقصہ کاسا عمل کرتے ہیں  یعنی اسم کو رفع اور خَبَرکو نصْب دیتے ہیں  مگراِن کی خبر ہمیشہ جملہ فعلیہ مضارعیہ ہوتی ہے،لہذا محلا منصوب ہوگی۔
	.2حَرٰیاور اِخْلَوْلَقَ کی خبرپر أَنْ لانا واجب اور اَفعالِ شروع کی خبر پراَنْ لانا نا جائز ہے۔( ض:۴/ ۲۲۲،ضح: ۱۹۵)
	.3کَادَ ، کَرَبَ، أَوْشَکَاورعَسٰی کی خبرپر أَنْ لانا یا نہ لانا دونوں  جائز ہیں : کَادَ اللَیْلُ یَزُوْلُ یا أَنْ یَزُوْلَ، أَوْشَکَ الصُبْحُ یَنْجَلِيْ یا أَنْ یَنْجَلِيَ۔ 
	.4فعلِ رجاء کے بعداَنْ مع مضارع آجائے تویہی اُس کا فاعل بنتاہے اور اُس کی خبر نہیں  ہوتی: عَسٰی أَنْ یَصُوْمَ زَیْدٌ(امید ہے کہ زیدروزہ رکھ لے)