r .3مفرد صحیح یاقائم مقام صحیح یاء متکلم کی طرف مضاف ہو تو ي پر سُکون اور فتحہ دونوں آ سکتے ہیں :کِتَابِيْ، دَلْوِيْ،یہ اگر آخر میں ہو تو ہاء بڑھا دینا بھی جائز ہے: کِتَابِیَہ۔
.4اسم مقصور،منقوص ،تثنیہ یاجمع مذکرسالم ‘یاء متکلم کی طرف مضاف ہو تو ي پر فتحہ پڑھنا واجب ہے: عَصَايَ، قَاضِيَّ، مُسْلِمَِيَّ۔
٭٭٭٭٭٭٭
تمرین (1)
س:.1اضافت کی کتنی اور کون کونسی قسمیں ہیں ؟ س: .2 اضافت معنویہ کی کتنی اور کون کونسی قسمیں ہیں ؟ س: .3کیا مضاف پر الف لام آسکتاہے؟ س:.4کس صورت میں یاء متکلم پر فتحہ اور سکون دونوں جائزہیں اورکب اس پر فتحہ واجب ہے؟
تمرین (2)
غلطی کی نشاندہی کیجیے۔ .1مضاف اگر صفت کا صیغہ ہوتو اسے اضافت لفظیہ کہتے ہیں۔ .2اضافت کی تین قسمیں ہیں۔ .3اضافت لفظیہ میں مضاف پر الف لام آسکتاہے۔ .4اضافت کی وجہ سے مضاف ہمیشہ معرفہ یا نکرہ مخصوصہ ہوجاتاہے۔
تمرین (3)e
اضافت لفظیہ و معنویہ الگ الگ کیجیے اور معنویہ میں اس کی قسم بھی متعین فرما ئیے ۔
۱۔ظُلْمَۃُ الْقَبْرِ شَدِیْدَۃٌ۔ ۲۔أَکْرَمْتُ مُکْرِمَ الْعلماءِ۔ ۳۔اُشْتُرِيَ خَاتَمُ الْفِضَّۃِ۔ ۴۔لَقِیْتُ جَمِیْلَ الشِیَمِ۔ ۵۔ہٰذَا مُعَلِّمُ خَالِدٍ۔ ۶۔نَبِیُّنَا الْعَالِي الْقَدْرِ وَالْعَظِیْمُ الْجَاہِ۔ ۷۔فَازَ وَلَدُ عِرْفَانَ۔ ۸۔جَاءَ کَرِیْمُ الْبَلَدِ۔ ۹۔اَلْحَافِظُ الْقُرْآنِ سَعِیْدٌ۔ ۱۰۔زُرْتُ زَائِرَ الْمَدِیْنَۃِ۔ ۱۱۔وَ اللہُ مُتِمُّ نُوۡرِہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوۡنَ ۔