Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
87 - 161
پر مٹی ڈال کر رونے لگا اور کہنے لگا،''مجھے اس بچے کی نسبت زیادہ خوفزدہ ہونا چاہے کہ کل قیامت کے دن مجھے دنیا میں کئے گئے گناہوں کا حساب اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں دینا ہے ۔''
 (درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۵)
دل مِرا دنیا پہ شیدا ہوگیا 

اے میرے اللہ عزوجل یہ کیا ہو گیا 

                            کچھ مرے بچنے کی صورت کیجئے 

                            اب تو جو ہونا تھا مولیٰ ہو گیا 

(ذوقِ نعت )
(جَنّتی حور كے تبسم كانور.......)    حضرت سَیِّدُنا سفیان ثوری رضي اللہ تعالي عنہ  کے شاگردوں نے آپ کے خوفِ خدا عزوجل، کثرتِ عبادت اورفکرِ آخرت کو دیکھ کر عرض کی ،''اے استاذِ محترم! آپ اس سے کم درجے کی کوشش کے ذریعے بھی اپنی مراد پالیں گے ،ان شاء اللہ عزوجل۔''یہ سن کر آپ نے فرمایا،''میں کیسے زیادہ کوشش نہ کروں جبکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اہلِ جنت اپنے مقام اور منازل میں موجود ہوں گے کہ اچانک ان پر نور کی ایک تجلی پڑے گی جس سے آٹھوں جنتیں جگمگا اٹھیں گی ۔ جنتی گمان کریں گے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ذات کا نور ہے اور سجدے میں گر جائیں گے پھر انہیں نداء کی جائے گی ، ''اے لوگو! اپنے سر کو اٹھاؤ، یہ وہ نہیں جس کا تمہیں گمان ہوا بلکہ یہ جَنَّتی عورت کے اس تبسم کا نور ہے جو اس نے اپنے شوہر کے سامنے کیا ہے ۔''
Flag Counter