Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
86 - 161
    جب آپ کا انتقال ہوگیا تو حضرت صالح مری رضي اللہ تعالي عنہ  نے آپ کو خواب میں دیکھا اور پوچھا ،
''مَافَعَلَ اللہُ بِکَ .
یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیا سلوک فرمایا؟'' تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا کہ ''رب تعالیٰ نے مجھے ابدی عزت عطا کی ہے اور بہت سے نعمتوں سے نوازا ہے ۔'' یہ سن کر حضرت صالح مری رضي اللہ تعالي عنہ  نے کہا ،''آپ دنیا میں تو بڑے غم زدہ اور پریشان رہا کرتے تھے اور ہر وقت روتے رہتے تھے ، بتائيے ! اب کیا حال ہے ؟'' تو آپ نے جواب دیا ، ''اب تو اللہ عزوجل کے فضل سے بہت خوش ہوں اور مسکراتا رہتا ہوں ، میرے رب عزوجل نے مجھ سے فرمایا ،''اے نیک بندے! تو اس قدر گریہ وزاری کیوں کیا کرتا تھا ؟'' میں نے عرض کی ، ''اے اللہ عزوجل! صرف اور صرف تیرے خوف کی وجہ سے ۔'' تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ، ''میرے بندے! کیا تجھے علم نہ تھا کہ میں بڑا غفور اور مہربان ہوں۔''(اور میری بخشش فرما دی)
 (حکایات الصالحین،ص ۵۰)
 (76)          ( قیامت کا امتحان۔۔۔۔۔۔ )
    مروی ہے کہ ایک شخص کا چھوٹا بچہ اس کے ساتھ بستر پر سویا کرتا تھا ۔ ایک رات وہ بچہ بہت بے چین ہوا اور سویا نہیں ۔ اس کے باپ نے پوچھا ،''پیارے بیٹے!کیا کہیں تکلیف ہے؟'' تو بچے نے عرض کی،''اباجان!نہیں ، لیکن کل جمعرات ہے جس میں پورے ہفتے کے دوران پڑھائے جانے والے اسباق کا امتحان ہوتا ہے ، اور مجھے یہ خوف کھائے جارہا ہے کہ اگر میں نے سبق صحیح نہ سنایا تو استاذ صاحب مجھ سے ناراض ہوں گے اور سزا دیں گے ۔'' یہ سن کر اس شخص نے زور سے چیخ ماری اور اپنے سر
Flag Counter