Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
82 - 161
عزیز شاگرد حاضرِ خدمت ہوا۔ اس نے دیکھا کہ آپ نے اپنا چہرہ ہاتھوں میں چھپا رکھا ہے اورآپ کی انگلیاں سرخ آنسوؤں سے تر ہیں ۔ 

    اس نے آپ کو رب تعالیٰ کا واسطہ دے کر پوچھا کہ ،''آپ کب سے خون کے آنسو رو رہے ہیں ؟'' آپ نے ارشاد فرمایا ،''اگر تو نے خدا عزوجل کا واسطہ نہ دیا ہوتا تو میں کبھی نہ بتاتا ، (پھر فرمایا) سنو!میں ساٹھ سال سے خون کے آنسو رو رہا ہوں ، میرے بچپن ہی میں آنکھوں سے آنسوؤں کے ساتھ ساتھ خون بھی نکل آتا تھا ۔'' 

    پھر جب آپ کا وصال ہو گیا تو کسی نے آپ کو خواب میں دیکھا اور پوچھا ،
''مَافَعَلَ اللہُ بِکَ.
یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ کیا سلوک فرمایا۔'' آپ نے جواب دیا ،''میرے رب نے مجھ سے اپنی شان کے لائق سلوک فرمایا ، اس نے مجھے عرش کے سائے میں کھڑا کر کے پوچھا ،''اے میرے بندے ! تو اس قدر کیوں رویا کرتا تھا؟'' تو میں نے عرض کی ،''اے اللہ عزوجل! محض تیرے خوف اور اپنی خطاؤں پر ندامت کے سبب۔۔۔۔۔۔۔'' اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ، ''چالیس سال سے روزانہ تیرا نامہ اعمال میرے سامنے پیش ہوتا ہے لیکن اس میں کوئی گناہ نہیں ہوتا ۔''
 (حکایات الصالحین،ص ۴۷)
 (72)          ( مٹی ہوجانا پسند کروں گا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا عبداللہ مطرف رضي اللہ تعالي عنہ  فرماتے ہیں کہ ،''اگر کوئی مجھے رب تعالیٰ کی طرف سے یہ اختیار دے کہ یا تو میں اپنا دوزخی یا جنتی ہونا جان لوں ،یا پھر مٹی میں مل کر خاک ہوجاؤں تو میں وہیں مٹی ہوجانا پسند کروں گا۔''
 (شعب الایمان ج۱،ص۵۲۰،رقم الحدیث ۹۱۲)
Flag Counter