Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
72 - 161
 (56)          ( رونا کیسے چھوڑ دوں؟۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا یحیی بن عبدالملک رضي اللہ تعالي عنہ بہت ہی بارعب شیخ الحدیث تھے ،لیکن آپ پر خوفِ خداوندی کا بڑا غلبہ تھا ۔آپ دن رات روتے رہتے یہاں تک کہ آپ کی آنکھوں میں ہمیشہ آشوبِ چشم جیسی سرخی رہتی تھی ۔ یہ دیکھ کر بعض لوگوں نے عرض کی،''حضور! آپ کی آنکھوں کا علاج یہی ہے کہ آپ رونا چھوڑ دیں ۔'' تو آپ نے فرمایا،''اگر یہ آنکھیں اللہ کے خوف سے رونا چھوڑ دیں تو پھر ان میں کون سی بھلائی باقی رہ جائے گی ؟''
 (اولیائے رجال الحدیث ص۲۵۷ )
 (57)         ( اب توبہ کا وقت آگیا ہے۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا فضیل بن عیاض رضي اللہ تعالي عنہ  بہت نامور محدث اور مشہور اولیائے کرام میں سے ہیں ۔ یہ پہلے زبردست ڈاکو تھے ۔ ایک مرتبہ ڈاکہ ڈالنے کی غرض سے کسی مکان کی دیوار پر چڑھ رہے تھے کہ اتفاقاً اس وقت مالک مکان قرآن مجید کی تلاوت میں مشغول تھا ۔ اس نے یہ آیت پڑھی ،
اَلَمْ یَاۡنِ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ تَخْشَعَ قُلُوۡبُہُمْ لِذِکْرِ اللہِ
کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ کی یاد (کے لئے )۔

(ترجمۂ کنزالایمان ،پ۲۷، الحدید۱۶)
    جونہی یہ آیت آپ کی سماعت سے ٹکرائی ،گویا تاثیر ِ ربانی کا تیر بن کر دل میں پیوست ہوگئی اور اس کا اتنا اثر ہوا کہ آپ خوفِ خدا سے کانپنے لگے اور بے اختیار آپ کے منہ سے نکلا ، ''کیوں نہیں میرے پروردگار! اب اس کا وقت آگیا ہے ۔'' چنانچہ آپ
Flag Counter