| خوف خدا عزوجل |
عرض کی ،''اے میرے رب عزوجل! تو جانتا ہے کہ میں نے یہ سب کچھ فقط تیرے خوف کی وجہ سے کیا تھا ۔'' یہ سن کر اللہ تعالیٰ نے اس کی بخشش فرما دی ۔
(شعب الایمان ، جلد ۱، ص۱۹ ،رقم الحدیث ۱۰۳۷)
(52) ( دعا کے وقت چہرہ زرد ہوجاتا۔۔۔۔۔۔ )
حضرت سَیِّدُنا فضل بن وکیل رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں ،''میں نے تابعین میں سے کسی شخص کو امام اعظم ابوحنیفہ رضي اللہ تعالي عنہ کی طرح شدتِ خشوع سے نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ دعا مانگتے وقت خوفِ خداوندی سے آپ کا چہرہ زرد ہوجاتا اور کثرتِ عبادت کی وجہ سے آپ کا بدن کسی سالخوردہ مشک کی طرح مرجھایا ہوا معلوم ہوتا ۔ایک مرتبہ آپ نے رات کو نماز میں قرآن کریم کی یہ آیت مبارکہ تلاوت کی،
بَلِ السَّاعَۃُ مَوْعِدُہُمْ وَ السَّاعَۃُ اَدْہٰی وَ اَمَرُّ ﴿۴۶﴾
بلکہ ان کا وعدہ قیامت پر ہے اور قیامت نہایت کڑی ہے اورسخت کڑوی ۔(ترجمۂ کنزالایمان ، پ ۲۷، القمر۴۶)
پھر باربار اسی آیت کو دہراتے رہے یہاں تک کہ مؤذن نے صبح کی اذان کہہ دی ۔(تذکرۃ المحدثین ،ص۵۷)
(53) ( ہوش وحواس جاتے رہے۔۔۔۔۔۔ )
ایک مرتبہ کسی شخص نے امام شافعی رضي اللہ تعالي عنہ کے سامنے یہ آیت تلاوت کی،
ہٰذَا یَوْمُ لَا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿ۙ۳۵﴾وَ لَا یُؤْذَنُ لَہُمْ فَیَعْتَذِرُوۡنَ ﴿۳۶﴾
ترجمۂ کنزالایمان:یہ دن ہے کہ وہ نہ بول سکیں گے اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں۔ ( المرسلت ۳۵،۳۶)
اس آیت کو سنتے ہی امام شافعی رضي اللہ تعالي عنہ کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور جسم پر لرزہ