Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
61 - 161
ان سے پوچھا گیا،''آپ کو کس چیز نے رُلایا ؟'' فرمایا،''خدا عزوجل کی قسم! میں نہ تو موت کی گھبراہٹ سے رو رہاہوں اور نہ ہی دنیا سے رخصتی کے غم میں آنسو بہارہاہوں۔بلکہ میں تو اس لئے روتا ہوں کہ میں نے حضور اکرم صلي اللہ تعالي عليہ وسلم سے سنا کہ ،''دو مٹھیاں ہیں ، ایک جہنم میں جائے گی اور دوسری جنت میں...۔'' اور مجھے نہیں معلوم کہ میں کون سی مٹھی میں ہوں گا۔
 (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۵۰۲،رقم الحدیث ۸۴۱ )
 (40)     ( میں دنیا کے چھوٹنے پر نہیں روتا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا حذیفہ رضي اللہ تعالي عنہ کی موت کا وقت جب قریب آیا تو رو دئيے اور شدید گھبراہٹ کا اظہار ہونے لگا ۔لوگوں نے ان سے رونے کا سبب پوچھا تو فرمایا،''میں دنیا چھوٹنے پر نہیں روتا کیونکہ موت مجھے محبوب ہے ،بلکہ میں تو اس لئے رورہا ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا پر دنیا سے جارہاہوں یا ناراضگی میں ؟''
 (اسد الغابۃ ج۱، ص۵۷۴)
 (41)          ( میں نہیں جانتا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن رواحہ رضي اللہ تعالي عنہ  اپنی زوجہ محترمہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹے ہوئے تھے کہ اچانک رونے لگے ، ان کو روتا دیکھ کر زوجہ بھی رونے لگیں ۔ آپ نے زوجہ سے پوچھا ،''تم کیوں روتی ہو؟'' انہوں نے جواب دیا،''آپ کو روتا دیکھ کر مجھے بھی رونا آگیا۔''آپ رضي اللہ تعالي عنہ  نے فرمایا ،''مجھے تو اللہ تعالیٰ کا یہ قول یاد آگیا تھا،
وَ اِنۡ مِّنۡکُمْ اِلَّا وَارِدُہَا ۚ
اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو۔(ترجمہ کنزالایمان ،پ۱۶،مریم ۷۱)
Flag Counter