Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
56 - 161
(31)         (کاش !میں ایک درخت ہوتا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا ابوذر رضي اللہ تعالي عنہ  نے فرمایا ،''میں چاہتا ہوں کہ میں ایک درخت ہوتا جسے کاٹا جاتا۔''
 (احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۲۶)
 (32)          ( ہوا مجھے بکھیر دے۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا عمران بن حصین رضي اللہ تعالي عنہ  نے فرمایا،''میری خواہش ہے کہ میں راکھ بن جاؤں اور سخت آندھی کے دن ہوا میرے اجزاء کو بکھیر دے ۔''
 (احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۲۶)
 (33)          (کاش! میں مینڈھا ہوتا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا ابو عبیدہ رضي اللہ تعالي عنہ  نے فرمایا ،''کاش! میں مینڈھا ہوتا اور میرے گھر والے مجھے ذبح کر دیتے پھر میرا گوشت کھالیتے اور شوربہ پیتے۔''
 (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۸۶،رقم الحدیث ۷۹۰ )
 (34)          (آہ! میں انسان نہ ہوتا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا ابودرداء رضي اللہ تعالي عنہ  نے فرمایا ،''اے کاش! میں ایک درخت ہوتا ، جس کو کاٹا جاتا،اس کے پھل کھائے جاتے،آہ! میں انسان نہ ہوتا۔''
 (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۸۵،رقم الحدیث ۷۸۷)
کاش !کہ میں دنیا میں پیدا نہ ہوا ہوتا 

قبر وحشر کا سب غم ختم ہو گیا ہوتا
Flag Counter