| خوف خدا عزوجل |
حضرت سَیِّدُنا انس بن مالک رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بار میں نے حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق رضي اللہ تعالي عنہ کو ایک باغ کی دیوار کے پاس دیکھا کہ وہ اپنے آپ سے فرما رہے تھے ،''واہ ! لوگ تجھے امیر المؤمنین کہتے ہیں (پھر بطور عاجزی فرمانے لگے ) اور تو اللہ عزوجل سے نہیں ڈرتا ، اگر تونے رب تعالیٰ کا خوف نہ رکھا تو اس کے عذاب میں گرفتار ہوجائے گا ۔''
(کیمیائے سعادت ج۲ص۸۹۲ )
(25) (قبرکامنظر سب مناظر سے ہولناک ہے۔۔۔۔۔۔ )
امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا عثمان غنی رضي اللہ تعالي عنہ جب کسی کی قبر پر تشریف لے جاتے تو اس قدر روتے کہ آپ کی داڑھی مبارک آنسوؤں سے تر ہو جاتی ۔ آپ کی خدمت میں عرض کی گئی ، ''جنت اور دوزخ کے تذکرے پر آپ اتنا نہیں روتے جتنا کہ قبر پر روتے ہیں؟'' تو ارشاد فرمایا ، '' میں نے نبی کریم اسے سنا ہے کہ ''قبر آخرت کی سب سے پہلی منزل ہے ، اگر صاحبِ قبر نے اس سے نجات پالی تو بعد (یعنی قیامت) کا معاملہ آسان ہے اور اگر اس سے نجات نہ پائی تو بعد کا معاملہ زیادہ سخت ہے ۔'' پھر فرمایا ،''قبر کا منظر سب مناظر سے زیادہ ہولناک ہے ۔''
(جامع الترمذی ،باب ماجاء فی ذکر الموت ، رقم الحدیث ۲۳۱۵، ج۴،ص۱۳۸)
(26) (مرنے کے بعد نہ اٹھایا جائے۔۔۔۔۔۔ )
حضرت سَیِّدُنا عثمان غنی رضي اللہ تعالي عنہ نے ارشادفرمایا،''میری خواہش ہے کہ مجھے