Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
51 - 161
پڑتے اور اتنابیمار ہوجاتے کہ آپ کے ساتھی آپ کی عیادت کے لئے جایا کرتے تھے ۔ آپ کے چہرہ  مبارک پر کثرت سے آنسو بہانے کے سبب دو لکیریں بن گئی تھیں ۔ آپ فرمایا کرتے تھے ، ''کاش !میری ماں نے مجھے نہ جنا ہوتا۔''ایک دن آپ کہیں سے گزر رہے تھے کہ یہ آیت سنی۔۔۔۔۔۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِعٌ ۙ﴿۷﴾مَّا لَہٗ مِنۡ دَافِعٍ ۙ﴿۸﴾
ترجمہ کنزالایمان : بے شک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے ، اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ۔ (پ۲۷،الطور۷،۸)
     تو آپ پر غشی کی کیفیت طاری ہوگئی اور آپ سواری سے گر پڑے ، لوگ آپ کو گھر لے آئے ۔پھر آپ ایک مہینہ تک گھر سے باہر نہ نکل سکے ۔
(درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۳)
(20)          (کوڑوں کے نشانات۔۔۔۔۔۔ )
    منقول ہے کہ حضرت سَیِّدُنا عمرفاروق رضي اللہ تعالي عنہ کے پاس ایک رجسٹر تھا جس میں وہ اپنے ہفتہ واراعمال لکھا کرتے تھے ۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے اور جس عمل کو (اپنے گمان میں)رضائے الٰہی کے لئے نہ پاتے تو خود کو درہ مارتے اور فرماتے ، ''تم نے یہ کام کیوں کیا؟'' جب آپ کا وصال ہوگیا اور لوگ آپ کو غسل دینے لگے تو دیکھا کہ آپ کی پیٹھ اور پہلوؤں پر کوڑوں کے نشانات تھے ۔
(درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۳)
(21)     (کاش! میری ماں نے مجھ کو نہ جنا ہوتا۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق رضي اللہ تعالي عنہ نے ایک مرتبہ زمین سے ایک تنکا اٹھایا اور فرمایا
Flag Counter