Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
41 - 161
                                  یاالٰہی عزوجل رنگ لائیں جب میری بے باکیاں 

                                 ان کی نیچی نیچی نظروں کی حیاء کا ساتھ ہو 

یا الٰہی عزوجل جب چلوں تاریک راہ پل صراط 

آفتابِ ہاشمی 'نورالہدیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا ساتھ ہو 

                                 یاالٰہی عزوجل جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے 

                                 ربِّ سلِّم کہنے والے غمزُدہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا ساتھ ہو 

یاالٰہی عزوجل جو دعائیں نیک میں تجھ سے کروں 

قدسیوں کے لب سے آمیں ربَّنا کا ساتھ 

                                 یاالٰہی عزوجل جب رضا خواب ِ گراں سے سر اٹھائے 

                                 دولتِ بیدارِ عشقِ مصطفی اکا ساتھ ہو 

(حدائق ِ بخشش از امام اہل ِ سنت اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن)
(4)خوف ِ خدا عزوجل کے حوالے سے اسلاف کے حالات کا مطالعہ کرنا:

            خوفِ خدا عزوجلاپنانے میں معاون امور میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اَسلافِ کرام کے اُن واقعات کا مطالعہ کیاجائے، جن میں خوفِ الٰہی عزوجل کا پہلو نمایاں ہو۔چنانچہ ذیل میں سرورِ کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ، دیگر انبیاء علیھم السلام ،فرشتوں، خلفائے راشدین ودیگر صحابہ کرام ، اہل ِ بیت اطہار، تابعین کرام، فقہائے اسلام ، محدثین عظام، علماء و اولیاء وغیرھم رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین کے منتخب واقعات پیش کئے
Flag Counter