یا الٰہی عزوجل ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا اکا ساتھ ہو
یا الٰہی عزوجل بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو
شادی دیدارِ حسنِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا ساتھ ہو
یاالٰہی عزوجل گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات
ان صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے پیارے منہ کی صبح ِجانفزاء کا ساتھ ہو
یاالٰہی عزوجل جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
صاحب ِ کوثر' شہِ جودوعطا صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا ساتھ ہو
یاالٰہی عزوجل گرمی محشرسے جب بھڑکیں بدن
دامن ِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو
یاالٰہی عزوجل نامہ اعمال جب کھلنے لگے
عیب پوشِ خلق 'ستّارِ خطا صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا ساتھ ہو
یاالٰہی عزوجل جب بہیں آنکھیں حساب ِ جرم میں
ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو