Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
37 - 161
شعلے ہوں گے۔''
(صحیح مسلم، باب صفۃ النار ،ص۱۱۹۷،رقم الحدیث۲۸۴۵)
    (5) حضرت ابو سعید خدریرضي اللہ تعالي عنہ سے مروی ہے کہ سرکار اقدس ا نے فرمایا کہ اگر ''اس زرد پانی کا ایک ڈول جو دوزخیوں کے زخموں سے جاری ہو گا دنیا میں ڈال دیا جائے تو دنیا والے بدبودار ہو جائیں۔''
( ترمذی، کتاب صفۃ الجھنم ، جلد۴، ص ۲۶۳، رقم الحدیث ۲۵۹۴)
    (6) حضرت عبد اللہ بن حارث بن جزرضي اللہ تعالي عنہ کا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ''دوزخ میں بختی اونٹ کے برابر سانپ ہیں' یہ سانپ ایک مرتبہ کسی کو کاٹے تو اس کا درد اور زہر چالیس برس تک رہے گا۔ اور دوزخ میں پالان بندھے ہوئے خچروں کے مثل بچھو ہیں تو ان کے ایک مرتبہ کاٹنے کا دردچالیس سال تک رہے گا۔''
( مشکوۃ المصابیح، باب صفۃ النار واھلھا ،جلد۳، ص ۲۴۰، رقم الحدیث ۵۶۹۳)
    (7) حضرت ابو ہریرہ رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ'' دوزخ میں صرف بدنصیب داخل ہو گا۔'' عرض کی گئی ،''یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم بدنصیب کون ہے؟ ''فرمایا ، ''وہ شخص بدنصیب ہے جس نے خدائے تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اس کی اطاعت نہیں کی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے لیے گناہ کونہیں چھوڑا۔''
( مشکوۃ المصابیح، باب صفۃ النار واھلھا ،جلد۳، ص ۲۴۰، رقم الحدیث ۵۶۹۳)
    (8) حضرت ابن عباس رضي اللہ تعالي عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ''دوزخیوں میں سب سے ہلکا عذاب جس کو ہو گا اسے آگ کے جوتے پہنائے جائیں گے جن سے اس کا دماغ کھولنے لگے گا۔''
( صحیح البخاری ،باب صفۃ الجنۃ والنار ، ص۱۱۶۵، رقم الحدیث ۶۵۶۱)
Flag Counter