Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
36 - 161
فرمایا ''تمہاری یہ آگ جسے ابن آدم روشن کرتا ہے ، جہنم کی آگ سے ستر درجے کم ہے۔ '' یہ سن کر صحابہ کرام (رضی اللہ تعالی عنہم) نے عرض کی '' یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم! جلانے کے لئے تو یہی کافی ہے؟'' ارشادفرمایا '' وہ اس سے اُنہتر(۶۹) درجے زیادہ ہے ، ہر درجے میں یہاں کی آگ کے برابر گرمی ہے۔''
    (2) حضرتِ ابوہریرہرضي اللہ تعالي عنہ ہی سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا '' دوزخ کی آگ ہزار سال بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سرخ ہو گئی ، پھر ہزار سال تک بھڑکائی گئی یہاں تک کہ سفید ہو گئی ، پھر ہزار سال تک بھڑکائی گئی ،یہاں تک کہ سیاہ ہو گئی، پس اب وہ نہایت سیاہ ہے۔''
( جامع الترمذی، کتاب صفۃ الجھنم ، جلد۴، ص ۲۶۶، رقم الحدیث ۲۶۰۰)
    (3) حضرتِ انس بن مالک رضي اللہ تعا لي عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ''تمہاری یہ آگ ، دوزخ کی آگ کا ستَّر واں حصہ ہے، اگر یہ دوبارہ نہ بجھائی جاتی تم اس سے نفع نہ اٹھا سکتے تھے، اب یہ آگ خود اللہ تعالیٰ سے التجاء کرتی ہے کہ اسے دوبارہ جہنم میں نہ لوٹایا جائے۔''
(سنن ابن ماجہ، جلد۴، ص۵۲۸، رقم الحدیث ۴۳۱۸)
    (4) حضرت سمرہ بن جندب رضي اللہ تعالي عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ''دوزخیوں میں بعض لوگ وہ ہوں گے جن کے ٹخنوں تک آگ ہو گی اور بعض لوگ وہ ہوں گے جن کے زانوؤں تک آگ کے شعلے پہنچیں گے اور بعض وہ ہوں گے جن کے کمر تک ہو گی اور بعض لوگ وہ ہوں گے جن کے گلے تک آگ کے
Flag Counter