(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۵۱۵،رقم الحدیث ۸۹۵ )
کب گناہوں سے کنارہ میں کروں گا یا رب عزوجل
نیک کب اے میرے اللہ ! بنوں گا یارب عزوجل
گَر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی
ہائے ! میں نارِ جہنم میں جلوں گا یارب عزوجل
(3) اپنی کمزوری وناتوانی کو سامنے رکھ کر جہنم کے عذابات پر غور تفکر کرنا:
اپنے دل میں خوف ِ خداعزوجل بیدار کرنے کے سلسلے میں تیسرا طریقہ یہ ہے کہ انسان جہنم کے عذابات کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے اپنی ناتوانی پر غور کرے۔جہنم کے عذابات کی معرفت کے سلسلے میں ذیل کی روایات کا مطالعہ نفع بخش ثابت ہوگا ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ
(1) حضرتِ ابو ہریرہ رضي اللہ تعالي عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد