(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۱۹۸)
حضرت سَیِّدُنا یحیی بن معاذ رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا،'' یہ کمزور انسان اگر جہنم سے اسی طرح ڈرے جس طرح محتاجی سے ڈرتا ہے تو جنت میں داخل ہو۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص۱۹۹ )
(خوف ِ خدا عزوجل شفاء دیتا ہے۔۔۔۔۔۔ )
حضرت سَیِّدُنا ابراہیم بن ادھم ص فرماتے ہیں کہ''خواہشاتِ نفس ہلاکت میں ڈالتی ہیں اور خوف ِ خدا شفاء دیتا ہے ۔یاد رکھو! تمہاری خواہشاتِ نفس اسی وقت ختم ہونگی جب تم اس سے ڈرو گے جو تمہیں دیکھ رہا ہے ۔ ''
(شعب الایمان ،ج۱،ص۵۱۱،رقم الحدیث ۸۷۶ )
(دل کو خالی کر لو۔۔۔۔۔۔ )
خلیفہ مامون رشید 'حضرت سَیِّدُنا فضیل بن عیاض رضي اللہ تعالي عنہ کی خدمت میں حصولِ