Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
33 - 161
بھائی سے کہے کہ میں تجھ سے اللہ عزوجل کی خاطر محبت رکھتا ہوں اور دوسرا جواب دے کہ میں بھی رضائے الٰہی کے لئے تجھ سے محبت کرتا ہوں۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۸۷،رقم الحدیث ۷۹۳ )
(بڑی گھبراہٹ کے دن امن میں....)
    حضرت ابن ِعباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ''رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم انے اپنی وفات سے پہلے کے ایک خطبے میں ارشاد فرمایا،''جس شخص نے کسی لونڈی یا عورت پر گناہ کی قدرت پائی لیکن اسے خدا کے خوف کے سبب چھوڑ دیاتو اللہ تعالیٰ اسے بڑی گھبراہٹ کے دن میں امن نصیب کریگا، اس کو دوزخ پر حرام اور جنت میں داخلہ عطا فرمائے گا۔''
(ذم الھوٰی ،ص ۱۹۴ )
پیارے اسلامی بھائیو!

         الحمد للہ عزوجل !ہمارے اسلاف ِکرام نے بھی خوف ِ خدا عزوجل کے فضائل بیان فرمائے ہیں جن میں سے چند درجِ ذیل ہیں۔۔۔۔۔۔
(بھلائی کی طرف راہنمائی۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا فضیل رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ'' جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو یہ خوف ہر بھلائی کی طرف اس کی راہنمائی کرتا ہے ۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص۱۹۸ )
(خوف ِ خداعزوجل کا فائدہ۔۔۔۔۔۔ )
    حضرت سَیِّدُنا ابراہیم بن شیبان رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ''جب دل میں خوفِ خدا
Flag Counter