(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۱۹۹)
(عرش ِ الٰہی کے سائے میں....)
حضرت ابو ہریرہ عزوجل سے مروی ہے کہ مکی مدنی سلطان صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''سات قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے عرش کے سائے میں اس دن جگہ دے گا کہ جس دن اس سایہ کے سوا کسی چیز کا سایہ نہ ہو گا ۔ (۱) عادل حکمران۔(۲) وہ آدمی جس کو کسی منصب و جمال والی عورت نے تنہائی میں اپنے پاس بلایا اور اس نے جواب میں کہا کہ میں اللہل سے ڈرتا ہوں۔(۳) وہ شخص کہ جس کا دل مسجد میں لگارہے۔(۴) وہ نوجوان جس نے بچپن میں قرآن سیکھا اور جوانی میں بھی اس کی تلاوت کرتا ہو۔(۵) وہ آدمی جو چھپا کر صدقہ کرے حتی کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو کہ اس کے دائیں ہاتھ نے کتنا خرچ کیا۔ (۶) وہ شخص کہ جس نے تنہائی میں اپنے رب عزوجلکو یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔ (۷)وہ آدمی جو اپنے