Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
31 - 161
(جیسے درخت کے پتے جھڑتے ہیں....)
    رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا،''جب مؤمن کا دل اللہ تعالیٰ کے خوف سے لرزتا ہے تو اس کی خطائیں اس طرح جھڑتی ہیں جیسے درخت سے اس کے پتے جھڑتے ہیں ۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۹۱،رقم الحدیث ۸۰۳ )
(اسے آگ سے نکالو....)
    حضرت سَیِّدُنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین انے ارشاد فرمایا،''اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اسے آگ سے نکالو جس نے مجھے کبھی یاد کیا ہو یا کسی مقام میں میرا خوف کیا ہو۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۷۰،رقم الحدیث ۷۴۰)
(جس سے وہ ڈرتا ہے....)
    سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم ایک ایسے نوجوان کے پاس تشریف لائے جو قریب المرگ تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے پوچھا،''تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟'' اس نے عرض کی ،''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم! مجھے معافی کی امید بھی ہے اور میں گناہوں کے وجہ سے اللہ تعالیٰ سے ڈرتا بھی ہوں ۔''تو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم  نے ارشاد فرمایا،''ایسی حالت میں جب بھی یہ دو باتیں جمع ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کی امید کے مطابق اسے عطا کرتا ہے اور اس چیز سے محفوظ رکھتا ہے جس سے وہ ڈرتا ہے ۔''
(مکاشفۃ القلوب ،ص۱۹۶)
(سبز موتیوں کا محل....)
    حضرت سَیِّدُنا کعب االاحبار رضي اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ'' اللہ تعالیٰ نے سبز موتی کا
Flag Counter