Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
30 - 161
کے فضائل بھی ملاحظہ ہوں۔۔۔۔۔۔
( اسے امن میں رکھوں گا.....)
    حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ ص سے مروی ہے کہ سرور ِعالم ،نورِ مجسم انے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے،''مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم ! میں اپنے بندے پر دو خوف جمع نہیں کروں گا اور نہ اس کے لئے دو امن جمع کروں گا ، اگر وہ دنیا میں مجھ سے بے خوف رہے تو میں قیامت کے دن اسے خوف میں مبتلاء کروں گا اور اگر وہ دنیا میں مجھ سے ڈرتا رہے تو میں بروزِ قیامت اسے امن میں رکھوں گا ۔ ''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۸۳،رقم الحدیث۷۷۷ )
(ہر چیز اس سے ڈرتی ہے .....)
    سرکارِ مدینہ ، سُرورِ قلب وسینہ ا کا فرمانِ عبرت نشان ہے ،''جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے ، ہر چیز اس سے ڈرتی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے سواکسی سے ڈرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ہر شے سے خوف زدہ کرتا ہے ۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۵۴۱،رقم الحدیث ۹۸۴ )
(جہنم سے رہائی....)
    سَرورِ عالم ، شفیع معظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،''جس مؤمن کی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے خوف سے آنسو نکلتا ہے اگرچہ مکھی کے پر کے برابر ہو ، پھر وہ آنسو اس کے چہرے کے ظاہری حصے تک پہنچیں اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کر دیتا ہے ۔''
(شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۹۰،رقم الحدیث۸۰۲ )
Flag Counter