Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
29 - 161
وَ یَتَّقْہِ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفَآئِزُوۡنَ ﴿۵۲﴾
تر جمہ کنزالایمان :اور جو حکم مانے اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ سے ڈرے اور پرہیز گا ری کرے تو یہی لوگ کا میاب ہیں۔

( پ۱۸، النور ؛ ۵۲ )
    مزید ایک مقام پر ہے ،''
ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا
تر جمہ کنزالایمان : پھر ہم ڈر والو ں کو بچا لیں گے۔ ( پ۱۶،مریم : ۷۲ )
(جہنم سے چھٹکارا.....)
    اپنے پروردگار عزوجل کا خوف جہنم سے چھٹکارے کا ذریعہ ہے ، جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے ، ''
وَ سَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَی ﴿ۙ۱۷﴾
تر جمہ کنزالایمان : اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا، جو سب سے زیادہ پر ہیز گار ۔( پ۳۰،اللیل ؛ ۱۷)
(ذریعۂ نجات.....)
     رب تعالیٰ کا خوف ذریعہ  نجات ہے ۔چنانچہ ارشاد فرمایا،''
وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲﴾وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ
تر جمہ کنزالایمان : اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نجات کی راہ نکا لدے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان نہ ہو۔( پ۲۸، الطلاق ؛۲،۳)
پیارے اسلامی بھائیو!

     سلطانِ مدینہ ، فیض گنجینہ صلي اللہ تعالي عليہ وسلم کی زبان ِ اقدس سے نکلنے والے خوف ِ خدا عزوجل
Flag Counter