دنیا میں اپنے خالق ومالک عزوجل کا خوف رکھنے والے آخر ت میں امن کی جگہ پائیں گے ، جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے ۔
اِنَّ الْمُتَّقِیۡنَ فِیۡ مَقَامٍ اَمِیۡنٍ ﴿ۙ۵۱﴾
تر جمہ کنزالایمان :بے شک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں ۔( پ ۲۵، ا لد خا ن : ۵۱ )
(اللہ تعالیٰ کی تائید ومدد.....)
اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو اس کی تائید ومدد حاصل ہوتی ہے ، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا وَّالَّذِیۡنَ ہُمۡ مُّحْسِنُوۡنَ ﴿۱۲۸﴾٪
تر جمہ کنزالایمان :بے شک اللہ، ان کے ساتھ ہے جو ڈر تے ہیں اور جو نیکیا ں کرتے ہیں۔
(پ ۱۴، ا لنحل : ۱۲۸)
اَنَّ اللہَ مَعَ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۲۳﴾
تر جمہ کنزالایمان : اللہ ڈر والوں کے ساتھ ہے ۔( پ ۲، البقر ۃ ؛۱۹۴ )
مزید ایک مقام پر ارشاد ہوتا ہے،''
وَ اللہُ وَلِیُّ الْمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۹﴾
تر جمہ کنزالایمان :اور ڈر والوں کا دوست اللہ ہے ۔( پ ۲۵، الجا ثیۃ ؛ ۱۹ )
( اللہ عزوجل کے پسندیدہ بندے.....)
خوفِ خداعزوجل رکھنے والے خوش نصیب اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ بندہ بننے کی