| خوف خدا عزوجل |
(2) قرآن عظیم اوراحادیث مبارکہ میں وارد ہونے والے خوفِ خدا عزوجل کے فضائل پیش ِ نظر رکھنا:
فطری طور پر انسان ہر اس چیز کی طرف آسانی سے مائل ہوجاتا ہے جس میں اسے کوئی فائدہ نظر آئے ۔ اس تقاضے کے پیش نظر ہمیں چاہے کہ قرآن پاک میں بیان کردہ خوفِ خدا عزوجل کے فضائل سے متعلق درجِ ذیل آیات کا بغور مطالعہ کریں۔(دوجنتوں کی بشارت.....)
سورہ رحمٰن میں خوف خدا عزوجل رکھنے والوں کے لئے دو جنتوں کی بشارت سنائی گئی ہے، چنانچہ ارشاد ہوتا ہے ،
وَ لِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جَنَّتٰنِ ﴿ۚ۴۶﴾
تر جمہ کنز الایمان : اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہو نے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہيں۔ ( پ ۲۷،الرحمٰن ۴۶ )
(آخرت میں کامیابی.....)
اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والوں کو آخرت میں کامیابی کی نوید سنائی گئی ہے جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے،
وَالْاٰخِرَۃُ عِنۡدَ رَبِّکَ لِلْمُتَّقِیۡنَ ﴿٪۳۵﴾
تر جمہ کنز الایمان : اور آخرت تمہارے رب کے پا س پرہیزگاروں کے لیے ہے۔( پ۲۵، الز خرف ؛۳۵ )
(جنت کے باغات.....)
اپنے پروردگار کا خوف اپنے دل میں بسانے والوں کو جنت کے باغات