Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
25 - 161
    اوریہ بھی ذہن میں رہے کہ سچی توبہ سے مراد یہ ہے کہ بندہ کسی گناہ کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی جان کر اس پر نادِم ہوتے ہوئے رب عزوحلسے معافی طلب کرے اور آئندہ کے لئے اس گناہ سے بچنے کا پختہ ارادہ کرتے ہوئے ، اس گناہ کے ازالہ کے لئے کوشش کرے،یعنی نماز قضا کی تھی تو اب ادا بھی کرے ،چوری کی تھی یا رشوت لی تھی تو بعد ِ توبہ وہ مال اصل مالک کو واپس کرے یا اس سے معاف کروا لے یا مالک نہ ملنے کی صورت میں اس کی طرف سے راہِ خدا میں صدقہ کر دے۔
علی ھذا القیاس
(ماخوذ من الفتاوٰی الرضویۃ جلد ۱۰،ص۹۷،النصف الاول)
    اور دعا اس طرح کرے ،

    ''اے میرے مالک عزوجل! تیرا یہ کمزور وناتواں بندہ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے تیرے خوف کو اپنے دل میں بسانا چاہتاہے۔ اے میرے رب عزوجل! میں گناہوں کی غلاظت سے لتھڑا ہوا بدن لئے تیری پاک بارگاہ میں حاضر ہوں ۔اے میرے پرورد گار عزوجل!مجھے معاف فرمادے اور آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچنے کے لئے اس صفت کو اپنانے کے سلسلے میں بھرپور عملی کوشش کرنے کی توفیق عطافرمادے اور اس کوشش کو کامیابی کی منزل پر پہنچادے۔ اے اللہ عزوجل!مجھے اپنے خوف سے معمور دل، رونے والی آنکھ اور لرزنے والا بدن عطا فرما ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
یارب عزوجل! میں تیرے خوف سے روتا رہوں ہر دم 

دیوانہ شہنشاہِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بنا دے
Flag Counter