Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
20 - 161
دنیا کی طرف رغبت سے نہیں بلکہ حصول ِعبرت کے لئے دیکھے گا ۔

    (4) اس کے ہاتھ میں ،وہ اس طرح کہ وہ کبھی بھی اپنے ہاتھ کو حرام کی جانب نہیں بڑھائے گا بلکہ ہمیشہ اطاعتِ الٰہی عزوجل میں استعمال کریگا ۔

    (5) اس کے قدموں میں ،وہ اس طرح کہ وہ انہیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں نہیں اٹھائے گا بلکہ اس کے حکم کی اطاعت کے لئے اٹھائے گا ۔

    (6) اس کے دل میں ، وہ اس طرح کہ وہ اپنے دل سے بغض، کینہ اور مسلمان بھائیوں سے حسد کرنے کو دور کر دے اور اس میں خیرخواہی اور مسلمانوں سے نرمی کا سلوک کرنے کا جذبہ بیدار کرے۔

    (7) اس کی اطاعت وفرمانبرداری میں ، اس طرح کہ وہ فقط اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے عبادت کرے اور ریاء ونفاق سے خائف رہے ۔

    (8) اس کی سماعت میں، اس طرح کہ وہ جائز بات کے علاوہ کچھ نہ سنے ۔
( درۃ الناصحین ،المجلس الثلاثون ،ص۱۲۷)
    اس تفصیل سے بخوبی معلوم ہوگیا کہ قبر وحشر اور حساب ومیزان وغیرہ کے حالات سن کر یا پڑھ کر محض چند آہیں بھر لینا ...یا... اپنے سر کوچند مرتبہ اِدھر اُدھر پِھرا لینا ...یا... کف ِافسوس مل لینا...یا پھر...چند آنسو بہا لینا ہی کافی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خوفِ خدا عزوجل کے عملی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے گناہوں کا ترک کردینا اور اطاعتِ الٰہی عزوجل میں مشغول ہوجانابھی اُخروی نجات کے لئے بے حد ضروری ہے ۔ 

پیارے اسلامی بھائیو!

    ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان لیجئے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر وقت
Flag Counter