(4) حضرت سَیِّدُنا اِمام ابوالفرج ابن ِجوزی رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں ،''خوفِ الٰہی ہی ایسی آگ ہے جو شہوات کو جلا دیتی ہے ۔اس کی فضیلت اتنی ہی زیادہ ہوگی جتنا زیادہ یہ شہوات کو جلائے اور جس قدر یہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے روکے اور اطاعت کی ترغیب دے اور کیوں نہ ہو ؟ کہ اس کے ذریعہ پاکیزگی ، ورع، تقویٰ اور مجاہدہ نیزاللہ تعالیٰ کا قرب عطا کرنے والے اعمال حاصل ہوتے ہیں ۔''
(5) حضرت سَیِّدُنا سلیمان دارانی رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا،''جس دل سے خوف دور ہوجاتا ہے وہ ویران ہوجاتا ہے ۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۱۹۹)
(6) حضرت سَیِّدُنا ابوالحسن رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے تھے ،'' نیک بختی کی علامت بدبختی سے ڈرنا ہے کیونکہ خوف اللہ تعالیٰ اور بندے کے درمیان ایک لگام ہے ، جب یہ لگام ٹوٹ جائے تو بندہ ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہلاک ہوجاتا ہے ۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۱۹۹)
(7) حضرت سَیِّدُنا ابوسلیمان رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا ،'' خوفِ خدا عزوجل دنیا اور