(3) حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عمررضي اللہ تعالي عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسولِ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے فرمایا،''دو نہایت اہم چیزوں کو نہ بھولنا، جنت اور دوزخ ۔'' یہ کہہ کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم رونے لگے حتی کہ آنسوؤں سے آپ کی داڑھی مبارک تر ہوگئی ۔ پھر فرمایا،''اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر تم وہ جان لو جو میں جانتا ہوں تو جنگلوں میں نکل جاؤ اور اپنے سروں پر خاک ڈالنے لگو۔''
پیارے اسلامی بھائیو!
قرآن عظیم اور احادیث کریمہ کے ساتھ ساتھ اکابرین ِاسلام کے اقوال میں بھی خوفِ خدا عزوجل کے حصول کی نصیحتیں موجود ہیں، جیسا کہ
(1) حضرت سَیِّدُنا انس رضي اللہ تعالي عنہ نے اپنے بیٹے کو فرمایا،''اے میرے بیٹے ! تم سَفْلَہ بننے سے بچنا ۔''اس نے عرض کی کہ،''سَفْلَہ کون ہے ؟''فرمایا،'' وہ جو رب تعالیٰ سے نہیں ڈرتا۔'' (شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۸۰،رقم الحدیث ۷۷۱،)
(2) حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رضي اللہ تعالي عنہ کا وقتِ وفات قریب آیا تو کسی نے عرض کی،''مجھے کچھ وصیت ارشاد فرمائیں۔''ارشاد فرمایا،''میں تمہیں اللہ عزوجل سے