Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
157 - 161
قائل ہوجائیں اور آپ بھی یہ مدنی مقصد لے کر گھر لوٹیں کہ،''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شاء اللہ عزوجل '' 

    پیارے اسلامی بھائیو!جس مدنی مقصد کو آپ نے اجتماع میں شرکت کی برکت سے اپنایا تھا اس مقصد کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کہ اپنی اصلاح کے لئے امیر ِ اہل ِ سنت ، بانی دعوتِ اسلامی ،شیخ ِ طریقت ، عالم باعمل ،یادگار ِ اسلاف حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کیجئے۱؎، مدنی انعامات کا رسالہ آپ کو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے بآسانی ہدیۃً مل جائے گا ،اس کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد آپ اس نتیجے پرپہنچیں گے کہ یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔مدنی انعامات کے سلسلے میں درکار وضاحت کے لئے ''مدنی تحفہ ''نامی رسالہ بھی مکتبۃ المدینہ سے حاصل فرمالیں ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس رسالے کو پر کیجئے (یہ بھی ایک مدنی انعام ہے ) اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔

     اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت بھی بے حد ضروری