Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
158 - 161
ہے ۔ اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے گھر والوں اور فکرِآخرت سے غافل کردینے والے دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم ان قافلوں میں سفر کریں گے تو ان قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ،ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ،دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خدا کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے۔

    پیارے اسلامی بھائیو!ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ،حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی محبت سے ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ،اغیار کی وضع قطع پر اِترانے والا جسم اپنے پیارے آقا  صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سنتوں کا آئینہ دار بن جائے گا ، غیروں کے طریقوں کو چھوڑ کر اسلاف ِ کرام رحمھم اللہ کے نقش ِ قدم پر چلنے کی تڑپ نصیب ہوگی ،یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کی خواہش دم توڑ دے گی اور مکۃ المکرمہ ومدینۃ المنورہ کے مقدس سفر کی تمنا نصیب ہوگی ،وقت کی دولت کو محض دنیا کمانے کے لئے صرف کرنے کی بجائے اپنی آخرت کی بہتری کے لئے خدمتِ دین میں صرف کرنے کا شعور نصیب ہوگا ۔ ان شاء اللہ عزوجل

     اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں اپنا خوف اور اپنے مدنی حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کا عشق عطا فرمائے اور اسے ہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے ۔آمین بجاہ النبی  الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم