کریگا جن کے دل خوفِ خدا عزوجل سے معمور ہوں، ان کی آنکھیں اللہ تعالیٰ کے ڈر سے روئیں تو یقینی طور پر یہی کیفیات اس شخص کے دل میں بھی سرایت کر جائیں گی ۔
ان شاء اللہ عزوجل
رہا یہ سوال کہ فی زمانہ ایسی صحبتیں کہاں مل سکتی ہے تو آپ سے گزارش ہے کہ اس سوا ل کا جواب حاصل کرنے کے لئے آپ ان گزارشات پر عمل فرمائيے،
اپنے شہر میں جمعرات کے دن ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کریں ۔( اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہر میں اتوار کے دن دوپہر کے وقت ہونے والے اسلامی بہنوں کے اجتماع میں شرکت فرمائیں) جہاں پر ہونے والی تلاوتِ قرآن، اصلاحی بیانات، اجتماعی طور پر کی جانے والی فکر ِ مدینہ اور اللہ تعالیٰ کا ذکر ، رو رو کر مانگی جانے والی دعائیں، سرور ِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جانے والا درود وسلام، پھرسنتیں سیکھنے اور دعائیں یاد کروانے کے حلقے وغیرہ، یہ سب کچھ آپ کے دل ودماغ میں انقلاب برپا کر دے گا ۔ اس کے علاوہ اجتماع پر آپ کو اس پُر فتن میں بھی ہزاروں ایسے اسلامی بھائی ملیں گے جو سرکار ِ دوعالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر ہیں۔ ان کی حیاء سے جھکی ہوئی نگاہیں ، سنت کے مطابق بدن پر سفید لباس اورسر پر زلفیں نیز گنبد ِ خضریٰ کی یاد دلا دینے والا سبز سبزعمامہ، چہرے پر شریعت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی ،بقدرِ ضرورت گفتگو کا باادب انداز ،خوش اخلاقی کا نمایاں وصف اورکردار کی پاکیزگی آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ مجھے سفرِ آخرت کی کامیابی کے لئے ایسا ہی مدنی ماحول درکار ہے ۔ قوی گمان ہے کہ ان ہی میں سے کوئی آگے بڑھ کر آپ سے ملاقات کرے ،جس کے نتیجے میں آپ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی افادیت کےمزید