Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
154 - 161
پھر کچھ دیر بعد اپنے بیٹے سے مخاطب ہو کر فرمایا،''میرے بیٹے! میرا چہرہ قبلہ کی طرف پھیر دو اور جب میری پیشانی سے قطرے نمودار ہونے لگیں او رمیری آنکھوں سے آنسو بہہ نکلیں تو میری مدد کرنا اور کلمہ شریف پڑھنا ،شاید مجھے کچھ افاقہ ہو جائے ۔ اورمیرے مرنے کے بعد جب مجھے دفن کر و اور میری قبر پر مٹی ڈال چکو تو وہاں سے روانہ ہونے میں جلدی نہ کرنا بلکہ میری تُربت کے سرہانے کھڑے ہو کر
''لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ''
پڑھنا کہ اس سے مجھے منکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے میں آسانی ہو سکتی ہے، اس کے بعد ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کرنا ،''اے مالک ومولا ل! یہ تیرا بندہ ہے ، اس نے جوگناہ کئے سو کئے ، اگر تو اسے عذاب دے تو یہ اسی کا حق دار ہے اور اگر تُو اسے معاف کردے تو یہ تیرے شایان شان ہے ۔''پھر مجھے الوداع کہتے ہوئے واپس پلٹ آنا۔''

    آپ کے انتقال کے بعد بیٹے نے آپ کی وصیت پر حرف بحرف عمل کیا ۔ پھر اس نے دوسری رات خواب میں آپ کودیکھا تو پوچھا ،''ابا جان! کیا حال ہے ؟'' آپ نے جواب دیا ، ''میرے بیٹے! معاملہ تو اتنا مشکل اور سخت تھا کہ تو تصور بھی نہیں کر سکتا، جب میں اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں حساب کے لئے کھڑا ہوا تو اس نے فرمایا،''میرے بندے! بتاؤ، میرے لئے کیا لے کر آئے ہو ؟'' میں نے عرض کی، ''یااللہ عزوجل! ساٹھ حج لایا ہوں۔''جواب ملا،''مجھے ان میں سے ایک بھی قبول نہیں۔''یہ سن کر مجھ پر لرزہ طاری ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ نے پھر پوچھا ،''بتاؤ! اور کیا لائےہو؟'' میں نے عرض کی ،''ایک ہزار درہم کا صدقہ وخیرات۔'' ارشاد فرمایا ،'' ان میں سے ایک درہم بھی مجھے قبول نہیں ۔'' میں نے کہا،''یا الٰہی عزوجل!پھر تو میں ہلاک ہوگیا اور اب میرے لئے تباہی وبربادی ہے ۔''تو رب تعالیٰ نے فرمایا،''کیا تجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ تو اپنے گھر
Flag Counter