| خوف خدا عزوجل |
گیا تو آپ اس عورت کی شفقت اور ان لوگوں کی گریہ وزاری سے شاد ہو کر فرمانے لگے ،''کیا تمہیں اس عورت کی شفقت پر تعجب ہے ؟''لوگوں نے عرض کی،''جی ہاں !''یہ سن کر آپ صلي اللہ تعالی عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا،'' اللہ تعالیٰ اس سے کہیں زیادہ تم سے محبت فرماتا ہے جتناکہ اس عورت کو بچے سے محبت ہے۔''تمام مسلمان یہ خوش خبری سن کر شاداں وفرحاں واپس لوٹے۔
(کیمیائے سعادت،ج۲، باب فضیلۃ الرجاء،ص۸۱۶)
(جنت میں جانے کا حکم ۔۔۔۔۔۔ )
حضرتِ سعید ابن ہلال رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں کہ دو شخصوں کو جہنم سے باہر لایا جائے گا۔ حق تعالی ارشادفرمائے گا'' جو عذاب تم نے دیکھا وہ تمھارے ہی عملوں کے سبب سے تھا ، میں اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہوں۔ '' پھر ان کو دوبارہ جہنم میں ڈالے جانے کا حکم دے دیا جائے گا ۔ ان میں سے ایک شخص زنجیریں پڑی ہونے سے باوجود ، جلدی جلدی ، دوزخ کی طرف جائے گا اور کہتا جائے گا ، کہ ''میں گناہوں کے بوجھ سے اتنا ڈر گیا ہوں کہ اب اس حکم کو پورا کرنے میں کوتاہی نہیں کر سکتا ۔''
اور دوسرا کہے گا کہ ،'' یاالٰہی عزوجل! میں نیک گمان رکھتا تھا اور مجھے امید تھی کہ ایک مرتبہ دوزخ سے نکالنے کے بعد ، دوبارہ دوزخ میں ڈالنا ، تیری رحمت گوارانہ کرے گی۔ '' تب اللہ تعالی کی رحمت جوش میں آئیگی اور ان دونوں کو جنت میں جانے کا حکم دے دیا جائے گا ۔( ترمذی، کتاب صفۃ الجھنم ، جلد۴، ص۲۶۹)
(صاحب زادے کو نصیحت ۔۔۔۔۔۔ )
امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا علی المرتضٰی رضي اللہ تعالي عنہ نے اپنے صاحبزادے سے