Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
144 - 161
تھے، مجھے رب تعالیٰ نے اس پانی کو جمع کرکے محفوظ رکھنے کا حکم فرمایا تھا تاکہ آج کے دن آپ کی امت کی طرف بڑھنے والی اس آگ کو بجھایا جا سکے ۔''
 (درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۵)
 (جہنم کے کس کونے میں ڈالے گا۔۔۔۔۔۔)
    مروی ہے کہ ایک گناہ گاروفاسق شخص بصرہ کے گردو نواح میں کسی جگہ فوت ہوگیا ۔ اس کی بیوی کو کوئی بھی ایسا شخص نہ ملا جو اس کاجنازہ اٹھائے حتی کہ پڑوسیوں میں سے بھی کوئی شخص آگے نہ بڑھا کیونکہ یہ شخص بڑا فاسق تھا۔ چنانچہ اس عورت نے دومزدوراجرت پر لئے جو اسے جنازہ گاہ تک لے گئے مگر کسی نے بھی اس کا جنازہ نہ پڑھا۔ پھر وہ اسے دفن کرنے کی غرض سے صحراء کی طرف روانہ ہوئے ۔اس صحراء کے قریب ایک پہاڑ تھا جس پر بڑے زاہد وعابد بزرگ رہتے تھے ۔ اس عورت نے دیکھا کہ وہ یوں کھڑے ہیں جیسے اسی جنازے کا انتظار کر رہے ہوں۔ اس بزرگ نے اس شخص کی نمازِ جنازہ پڑھنے کی خواہش ظاہر کی تو یہ خبر پورے شہر میں پھیل گئی کہ وہ بزرگ فلاں کا جنازہ پڑھیں گے ۔

    لوگ یہ سن کر اس جگہ اکٹھے ہوگئے اور بزرگ کے ہمراہ نمازِ جنازہ ادا کی ۔ لوگوں نے بزرگ کے اس شخص کا جنازہ پڑھنے پر بڑی حیرت کا اظہار کیا تو انہوں نے بتایا،'' مجھے خواب میں حکم دیا گیا تھا کہ اس جگہ جاؤ جہاں تمہیں ایک جنازہ ملے گا جس کے ساتھ ایک عورت ہوگی ، اس کی نمازِ جنازہ پڑھو کہ وہ مغفرت یافتہ ہے ۔ '' یہ سن کر لوگوں کی حیرانی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ پھر اس بزرگ نے اس شخص کی بیوی سے اس کے کردار وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے کہا کہ یہ دن بھر بدمستی کرنے اور
Flag Counter