Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
143 - 161
کرنے کی اجازت طلب کریگا اور اجازت ملنے پر عرض کریگا،''یااللہ عزوجل! کیاتونے نہیں فرمایا تھا کہ میرا جو بندہ اپنی آنکھ کے کسی بال کو میرے خوف میں بہائے جانے والے آنسوؤں میں تر کریگا ، میں اس کی بخشش فرما دوں گا ؟''اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ،''کیوں نہیں !''تو وہ بال عرض کر ے گا،'' میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرا یہ گناہ گار بندہ تیرے خوف سے رویا تھا ،جس سے میں بھیگ گیا تھا ۔'' یہ سن کر اللہ تعالیٰ اس بندے کو جنت میں جانے کا حکم فرما دے گا ۔ ایک منادی پکار کر کہے گا ، ''سنو! فلاں بن فلاں اپنی آنکھ کے ایک بال کی وجہ سے جہنم سے نجات پا گیا۔''
 (درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۴)
 (اشکوں کا پیالہ۔۔۔۔۔۔)
    منقول ہے کہ بروزِ قیامت جہنم سے پہاڑ کے برابر آگ نکلے گی اور امتِ مصطفی کی طرف بڑھے گی توسرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے حضرت جبرائیل ں کو بلائیں گے کہ'' اے جبرائیل اس آگ کو روک لو ، یہ میری امت کو جلانے پر تُلی ہوئی ہے۔'' حضرت جبرائیلں ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی لائیں گے اور آپ   صلي اللہ تعالی عليہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کر کے عرض کریں گے ،''اس پانی کو اس آگ پر ڈال دیجئے ۔'' چنانچہ سرورِ عالم ا اس پانی کو آگ پر انڈیل دیں گے ،جس سے وہ آگ فوراً بجھ جائے گی ۔پھر آپ   صلي اللہ تعالی عليہ وسلم حضرت جبرائیل عليه السلام سے دریافت کریں گے ، ''اے جبرائیل ! یہ کیسا پانی تھاجس سے آگ فوراً بجھ گئی؟'' تو وہ عرض کریں گے کہ ،''یہ آپ کے ان امتیوں کے آنسوؤں کا پانی ہے جو خوفِ خدا کے سبب تنہائی میں رویا کرتے
Flag Counter