Brailvi Books

خوف خدا عزوجل
142 - 161
سمندر بجھا دیتا ہے ، اور جس امت میں سے کوئی شخص (خوفِ خدا عزوجل سے)روتا ہے ، اس امت کو عذاب نہیں ہوتا ۔''
 (احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۰۱)
 (ایک ہزار دینار صدقہ کرنے سے بہتر۔۔۔۔۔۔)
    حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عمر رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا،''اللہ تعالیٰ کے خوف سے ایک آنسو کا بہنا میرے نزدیک ایک ہزار دینار صدقہ کرنے سے بہتر ہے ۔''
 (شعب الایمان ،باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۵۰۲،رقم الحدیث ۸۴۲، )
 (ایک قطرے کی وجہ سے جہنم سے آزادی۔۔۔۔۔۔)
    مروی ہے کہ قیامت کے دن ایک شخص کو بارگاہِ خداوندی میں لایا جائے گا اور اسے اس کا اعمال نامہ دیا جائے گا تو وہ اس میں کثیر گناہ پائے گا ۔ پھر عرض کریگا،''یاالٰہی! میں نے تو یہ گناہ کئے ہی نہیں ؟''اللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا ،''میرے پاس اس کے مضبوط گواہ ہیں۔'' وہ بندہ اپنے دائیں بائیں مڑ کر دیکھے گا لیکن کسی گواہ کو موجود نہ پائے گا اور کہے گا ،''یارب عزوجل! وہ گواہ کہاں ہیں؟'' تو اللہ تعالیٰ اس کے اعضاء کو گواہی دینے کا حکم دے گا۔کان کہیں گے،''ہاں! ہم نے (حرام)سنا اور ہم اس پر گواہ ہیں۔'' آنکھیں کہیں گی،''ہاں!ہم نے(حرام)دیکھا۔'' زبان کہے گی،''ہاں! میں نے (حرام) بولاتھا۔''اسی طرح ہاتھ اور پاؤں کہیں گے،''ہاں! ہم (حرام کی طرف)بڑھے تھے۔''شرم گاہ پکارے گی ،''ہاں ! میں نے زنا کیا تھا۔'' 

    وہ بندہ یہ سب سن کر حیران رہ جائے گا ۔ پھرجب اللہ تعالیٰ اس کے لئے جہنم میں جانے کا حکم فرمادے گا تو اس شخص کی سیدھی آنکھ کا ایک بال 'رب تعالیٰ سے کچھ عرض
Flag Counter