حضرت سَیِّدُنا محمد بن منکدر رضي اللہ تعالي عنہ جب روتے تو آنسو کو اپنے چہرے اور داڑھی سے صاف کرتے اور فرماتے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آگ اس جگہ کو نہ چھوئے گی جہاں آنسو گرے ہوں۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۰۱)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمایا،''رویا کرو! اگر رونا نہ آئے تو رونے کی کوشش کرو، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اگر تم میں سے کسی کو علم ہوتا تو وہ اس قدر چیختا کہ اس کی آواز ٹوٹ جاتی اور اس طرح نماز پڑھتا کہ اس کی پیٹھ ٹوٹ جاتی۔''
(احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۳۰)
(اس امت کو عذاب نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔)
حضرت سَیِّدُناابوسلیمان دارانی رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہیں ، ''جو آنکھیں آنسوؤں سے ڈبڈبائیں گی ، اس چہرے پر قیامت کے دن غبار اور ذلت نہیں چڑھے گی ، اگر اس کے آنسو جاری ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اُن آنسوؤں کے پہلے قطرے کے ساتھ آگ کے کئی